9 اپریل 2014 - 10:28
کراچی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا، بم 13 کلو گرام وزنی تھا

ابنا: پولیس کے مطابق زیر تعمیر عمارت کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع وہاں موجود مزدوروں نے پولیس کو دی،جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم کا وزن 13 کلو گرام تھا اور اس کے ساتھ بیٹری اور موبائل فون کو بھی منسلک کیا گیا تھا۔

.......

/169

لیبلز